حیدرآباد۔12۔مارچ (اعتماد نیوز)سابق ریاستی وزیر اعلی این رکن کمار ریڈی کی
نئی سیاسی پارٹی ‘‘جئے سمیکھیاندھرا ‘پارٹی کے پہلے تاسیسی جلسہ عام کے
موقع پر کرن کمار ریڈی کی راجمندری
میں آمد پر سابق ارکان پارلیمنٹ انڈا
ولی ارونم کمار ‘ہرش کمار ‘سابق ایم ایل سی بلو سالی‘اور انکے حامیوں کی
بڑی تعداد نے والہانہ استقبال کیا۔ چنانچہ آج شام وہ ایک جلسہ عام سے حطاب
کرینگے۔